رینجرز موبائل پر دھماکے کے مبینہ دہشت گرد کی تصویرسامنے آگئی

موٹر سائیکل کھڑی کرنے والے مبینہ دہشت گرد نے نیلے رنگ کی قمیض شلوار پہنی ہوئی ہے


Staff Reporter March 16, 2021
موٹر سائیکل کھڑی کرنے والے مبینہ دہشت گرد نے نیلے رنگ کی قمیض شلوار پہنی ہوئی ہے

اورنگی ٹاؤن میں رینجرز کی موبائل پر بم دھماکے کے مبینہ دہشت گرد کی تصویرسامنے آگئی۔

اورنگی ٹاؤن میں رینجرز موبائل کو بم دھماکے سے اڑانے کے لیے مبینہ طور پر موٹرسائیکل پارک کرنے والے دہشت گرد کی تصویر سامنے آگئی، موٹر سائیکل کھڑی کرنے والا دہشت گرد نیلے رنگ کی قمیض شلوار میں ملبوس ہے جس کی عمر تقریبا 30 سے 40 سال کے درمیان ہے جب کہ مبینہ ملزم کا ایک ساتھی سڑک کے دوسری جانب کھڑا ہے۔

ذرائع کے مطابق بعض تحقیقاتی اداروں نے کالعدم جماعت کی جانب سے حملے کے دعوے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کی ذمہ داری قبول کیے جانے کا دعویٰ کرکے تفتیش کا رخ موڑنے کی کوشش کی گئی ہے جب کہ حالیہ دہشت گردی کی وارداتوں میں یہ پہلی واردات ہے جس میں بم دھماکے کے لیے موٹرسائکل استعمال کی گئی۔

دوسری جانب دھماکے میں دوران فرائض جام شہادت نوش کرجانے والے رینجرز اہلکار روشن ولد محمد خان روشن کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے نوشہرہ فیروز تھاروشاہ میں ادا کر دی گئی، نمازجنازہ میں رینجرز اور پولیس افسران کے علاوہ شہید کے اہلخانہ اورعزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی، بعدازاں شہید کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں