بنگلہ دیش میں سیکیورٹی صورت حال پر تحفظات ہیں آئی سی سی میں معاملہ اٹھاؤں گا چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی
بنگلہ دیش کی سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے 20 جنوری کو ڈھاکہ جائے گا، نجم سیٹھی
پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بنگلہ دیش میں سیکیورٹی صورت حال پر خدشات ہیں اور 9 جنوری کو دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں اس حوالے سے آواز اٹھاؤں گا۔
لاہور سے دبئی روانگی سے قبل علامہ اقبال ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنم سیٹھی کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتہ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بھارت اور بنگلہ دیش کی جانب سے سیکیورٹی صورت حال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ ٹورنامنٹ اپنے شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش میں ہی گا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان خان نے بنگلہ دیش کی سیکیورٹی صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کیا جبکہ سری لنکا نے بھی ڈھاکہ میں موجود اپنے ہائی کمشنر کی منظوری کے بعد ٹورنامنٹ میں شرکت پر آمادگی ظاہر کر دی ہے اور سری لنکا کی ٹیم پاکستان سے تیسرا ٹیسٹ کھیلنے کے بعد ڈھاکہ روانہ ہو جائے گی۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اور آئی سی سی کا ایک وفد بنگلہ دیش کی سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے 20 جنوری کو ڈھاکہ جائے گا اور پاکستان کی جانب سے سیکیورٹی آفیسر کرنل اعظم بھی بنگلہ دیش جائیں گے جو سیکیورٹی صورت حال کا جائرہ لیں گے اور پھر دفترخارجہ کی منظوری کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔