کورونا وبا خیبر پختونخوا کے 9 اضلاع میں اسکولز بند کرنے کا فیصلہ
جن اضلاع میں کورونا کیسز کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہوگی وہاں اسکولز کو بند کیا جائے گا، فیصلہ
خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ، ملاکنڈ، سوات اور دیر لوئر میں اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں کورونا وبا کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں صوبے کے نو اضلاع میں اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا جن میں پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ، ملاکنڈ، سوات اور دیر لوئر شامل ہیں۔ یہ طے کیا گیا کہ جن اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہوگی وہاں اسکولوں کو بند کیا جائے گا۔
اجلاس میں ڈیرہ جات فیسٹیول اور جیپ ریلی منعقد کرنے کی مشروط اجازت دیتے ہوئے کہا گیا کہ شرکا کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں ورنہ پروگرامز بند کردیے جائیں گے۔
وزیراعلی محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کورونا وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے، نئی لہر تشویشناک ہے، عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔