نوعمر لڑکے سے زیادتی کے جرم میں پیپلزپارٹی کے رہنما کیخلاف مقدمہ درج

زیادتی کی ویڈیو سے معاشرے میں بے چینی ، عدم تحفظ اور غصہ پایا جاتا ہے، پولیس


ویب ڈیسک March 16, 2021
ویڈیو سے معاشرے میں بے چینی، عدم تحفظ اور غصہ پایا جاتا ہے، پولیس

پولیس نے نوعمر لڑکے سے زیادتی کے جرم میں پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما شیراز کیانی کی نازیبا ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ نوعمر لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنارہے تھے، پولیس نے اب شیراز کیانی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی سے پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما شیراز کیانی کے خلاف تھانہ وارث خان میں 377 کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے نوعمر لڑکے سے زیادتی کی ویڈیو سے معاشرے میں بے چینی، عدم تحفظ اور غصہ پایا جاتا ہے جس کے باعث مقدمہ درج کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں