امریکا کےلیے چین کی برآمدات میں 70 فیصد اضافہ

چینی حکومت نے رواں سال معیشت کی ترقی کا ہدف 6 فیصد مقرر کیا ہے


ویب ڈیسک March 16, 2021
2020 میں شدید مشکلات کے باوجود چین نے اپنی معیشت کو بحال کیا ہے۔ (فوٹو: چائنا میڈیا)

گزشتہ روز چین کے سرکاری اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ حالیہ دو مہینوں میں امریکا کےلیے چین کی برآمدات میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ 2020 میں شدید مشکلات کے باوجود چین نے اپنی معیشت کو بحال کیا ہے۔ لیکن کیا رواں سال چین اپنی معیشت کی بحالی اور مسلسل ترقی کو برقرار رکھ سکے گا یا نہیں؟ بہت سے لوگوں کےلیے یہ سوال باعث توجہ ہے۔

15 مارچ کو چین کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق، رواں سال کے پہلے دو مہینوں میں چین میں پیداوار کی مانگ جاری ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عام طور پر مستحکم ہیں، مارکیٹ کی طاقت میں بہتری آرہی ہے، معیشت کی بحالی اور ترقی کی شرح برقرار ہے۔

مختصر یہ کہ مجموعی طور پر چین کی معیشت بحالی کے راستے پر رواں دواں ہے۔

چین کی معیشت کی بحالی سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین میں طویل مدتی مثبت بنیادی رجحانات تبدیل نہیں ہوئے ہیں اور گزشتہ سال کی دوسری سہ ماہی کے بعد، چین نے انسدادِ وبا، معیشت کی بحالی اور سماجی ترقی کےلیے مؤثر اقدامات کیے ہیں۔

اس کے علاوہ، پوری دنیا میں ویکسی نیشن کی وجہ سے اہم معیشتیں بھی بحالی کی طرف وآپس آرہی ہیں اور چین کی برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔

مثلاً جنوری اور فروری میں چین کی آسیان کو برآمدات میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 40 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ امریکا کو برآمدات میں 70 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ عوامل ظاہر کرتے ہیں کہ چین اپنی معیشت کی بحالی کے ساتھ ساتھ عالمی معیشت کی بحالی میں بھی اہم کردار ادا کررہا ہے۔

چین کی معیشت کی بحالی میں جدت کی رفتار مسلسل ترقی کر رہی ہے؛ اور چینی حکومت نے رواں سال معیشت کی ترقی کا ہدف 6 فیصد مقرر کیا ہے۔

یوریشیا گروپ کے تحت چین اور شمال مشرقی ایشیاء بزنس کے سربراہ مائیکل ہیسن نے کہا کہ یہ ہدف چین کےلیے مشکل نہیں، لیکن اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین ترقی کے معیار کو مقدار سے بالاتر رکھتا ہے۔ یہ ایک بہت درست فیصلہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں