عالمی مارکیٹ‌ میں‌ اضافے کے باوجود سونے کی قیمتیں‌ مستحکم

فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی 107150روپے پر مستحکم رہیں


Staff Reporter March 16, 2021
فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی 107150روپے پر مستحکم رہیں ۔ (فوٹو، فائل)

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کے اضافے سے 1734ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی 107150روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی 91864روپے پر مستحکم رہی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1370 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1174 روپے 55 پیسے پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں