غداری کیس خصوصی عدالت پر ضابطہ فوجداری کے اطلاق سے متعلق فیصلہ محفوظ

ضابطہ فوجداری کے اطلاق سے متعلق فیصلہ 2 روز میں سنا دیا جائے گا، جسٹس فیصل عرب


ویب ڈیسک January 08, 2014
عدالت نے ملزم پرویزمشرف کو آج کی حاضری سے بھی استثنیٰ دے رکھا ہے۔ فوٹو: فائل

سابق صدر پرویزمشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت جاری ہے، خصوصی عدالت کی کارروائی پرضابطہ فوجداری کے اطلاق سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

اسلام آباد کی نیشنل لائبریری میں جاری کیس کی سماعت جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی عدالت کررہی ہے، عدالت نے ملزم پرویزمشرف کوآج کی حاضری سے بھی استثنیٰ دے رکھا ہے، عدالت ان کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لے کر سابق صدرکی عدالت میں پیشی کا بھی فیصلہ کرے گی۔

پرویزمشرف کے وکلاء کی طرف سے خصوصی عدالت کے قیام پراٹھائے گئے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے سرکاری پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے کہا کہ خصوصی عدالت کے قیام میں کوئی قانونی سقم نہیں۔ جسٹس فیصل عرب نے ضابطہ فوجداری کے اطلاق سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا اورکہا کہ یہ 2 روز میں سنا دیا جائے گا۔

عدالت میں فریقین کے وکلاء کی نوک جھونک کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، اورپرویز مشرف کے وکیل انورمنصورنےکہا کہ کل عدالت میں اکرم شیخ کے نہ ہونے سے عدالت کا ماحول بہترتھا، یہ گرم پانی پی کر ماحول بھی گرم کردیتے ہیں۔ اُدھر جسٹس فیصل عرب نے عدالت کے باہرمیڈیا کے نمائندوں پرسیکیورٹی اہلکاروں کے تشدد کا نوٹس لے لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |