پرویز مشرف آئندہ چند روز میں بیرون ملک چلے جائیں گے امریکی اخبار کا دعوی

پرویز مشرف نواز شریف کی سول حکومت کے لئے درد سر بن چکے ہیں, لاس ایجنلز ٹائمز


ویب ڈیسک January 08, 2014
پرویز مشرف کا بیرون ملک جانا خود مشرف سمیت تمام لوگوں کے لئے بہتر ہے، امریکی اخبار۔ فوٹو: آن لائن/فائل

ISLAMABAD: ایک امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے سابق صدر پرویز مشرف آئندہ چند دنوں میں بیرون ملک چلے جائیں گے۔

امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز نے پاکستان کے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ پرویز مشرف آئندہ کچھ روز میں بیرون ملک جا سکتے ہیں تاہم وہ کہاں جائیں گے اس بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا جا سکتا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف نواز شریف کی سول حکومت کے لئے درد سر بن چکے ہیں، پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے سے مشرف اور حکومت کے درمیان سرد جنگ ختم ہوسکتی ہے۔

لاس اینجلس ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پرویز مشرف کا بیرون ملک جانا خود مشرف سمیت تمام لوگوں کے لئے بہتر ہے۔ دوسری جانب پرویز مشرف کی اہلیہ صہبا مشرف نے بھی علاج کی خاطر حکومت سے مشرف کے بیرون ملک جانے کی اجازت مانگی ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو گزشتہ ہفتہ غداری کیس کے لئے عدالت جاتے ہوئے دل میں تکلیف کے باعث راولپنڈی کے آرمڈ فورسز ایسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی) میں منتقل کیا گیا جہاں وہ اب تک زیر علاج ہیں اور ان کے باہر جانے یا نہ جانے سے متعلق کوئی بھی فیصلہ میڈیکل رپورٹس کے بعد ہی کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |