PIA میں انجینئرز کی اسامیوں کیلیے نان انجینئرز کی بھرتیوں کا انکشاف

بطور ایئر کرافٹ انجینئر 577 بھرتیوں میں سے 404 انجینئر ہی نہیں، پی ای سی کا خط


Staff Reporter March 17, 2021
کسی سرکاری ادارے میں پی ای سی سے رجسٹرڈ نہ ہونے والا انجینئر بھرتی کیلیے اہل نہیں۔ فوٹو: فائل

پی آئی اے میں انجینئرز کی اسامیوں کیلیے نان انجینئرز کی بھرتیوں کا انکشاف،بطور ایئر کرافٹ انجینئرز 577 بھرتیوں میں 404 انجینئر ہی نہیں ہیں۔

پاکستان انجینئرنگ کونسل کی جانب سے سی ای او پی آئی اے ارشدملک کو خط لکھا گیا ہے جس میں قومی ائرلائن میں انجینیرز کی اسامیوں کیلیے نان انجینئرز کی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

پی ای سی خط کے مطابق بطور ایئر کرافٹ انجنیئر 577 بھرتیوں میں 404 انجینئر ہی نہیں ہیں، کسی سرکاری ادارے میں پی ای سی سے رجسٹرڈ نہ ہونے والا انجینئربھرتی کیلیے اہل نہیں ہے، ان ملازمین میں سے کوئی انجنیئرنگ ادارے میں بطور انجینئر رجسٹرڈ نہیں۔

خط کے مطابق2018 میں عدالت عظمی کی ججمنٹ بھی پی ای سی ایکٹ کی تائید کرتی ہے، ان تمام ملازمین کے پاس نہ ڈپلومہ ہے نہ ہی بی ٹیک کی ڈگری ہے، سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت اسامیوں پر رجسٹرڈ انجینئرز کی بھرتیاں یقینی بنائی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |