بھارت کی امریکی سفارتخانے کو نئی دلی میں تمام تجارتی سرگرمیاں بند کرنے کی ہدایت
بھارت نے امریکا کو ریستوران، قحبہ خانہ، بیوٹی پارلر سمیت تمام تجارتی سرگرمیاں 16جنوری تک بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔
بھارت اور امریکا کے درمیان خاتون سفارتکار کی گرفتاری کا تنازع شدت اختیار کرتا جا رہا ہے اور بھارت نے امریکا کو 16 جنوری تک تمام کاروباری سرگرمیاں بند کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے نئی دلی میں قائم امریکا کے سفارت خانے کو امریکن کمیونٹی سپورٹ ایسوسی ایشن )اے سی ایس اے(کے زیر اہتمام چلنے والی تمام تجارتی سرگرمیاں بشمول ریستوران، قحبہ خانہ، باؤلنگ، سوئمنگ پول، بیوٹی پارلر، جیم اور دیگر کھیلوں کی سرگرمیاں 16 جنوری تک بند کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔ بھارت نے امریکا کو اے سی ایس اے کے غیر سفارتی عملے اور امریکی شہریوں کو کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے حاصل سہولیات کو وینا کنوینشن کے مطابق غیر آئینی قرار دیتے ہوئے امریکی حکومت سے واجب الادا ٹیکسوں کی ادائیگی کا مطالبہ بھی کیا ہے، اس کے علاوہ اب امریکی سفارتی عملے کو بھارت میں غیرقانونی پارکنگ، بغیر نمبر پلیٹ کے گاڑی چلانے اورخطرناک ڈرائیونگ پر بھی جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں امریکا نے نیویارک میں تعینات بھارت کی خاتون ڈپٹی کونسلر جنرل دیویانی کھوبراج کو ویزا فراڈ کیس میں گرفتار کیا تھا جس پر دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر تنازع پیدا ہو گیا تھا۔