ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کا عہدہ ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ کی پوسٹ میں تبدیل

صاف و شفاف نظام لانے کے لئے عملی طور پر مثبت اقدامات کئے جارہے ہیں، چیرمین ریلوے حبیب الرحمان گیلانی


Bilal Ghori March 17, 2021
ریلوے کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس سے پراپرٹی اینڈ لینڈ سے متعلقہ اختیارات واپس لے لیے گئے فوٹو: فائل

BEIJING: وزارت ریلوے نے ملک بھر میں ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کی پوسٹ کو اپ گریٹ کرکے ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ کی پوسٹ بنا دیا ہے۔

وزارت ریلوے نے ملک بھر کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس سے پراپرٹی اینڈ لینڈ سے متعلقہ اختیارات واپس لے لیے ہیں جب کہ گریڈ 19 کی ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کی پوسٹ کو اپ گریٹ کرتے ہوئے اس پوسٹ کو ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ بنا دیا ہے، پوسٹ اپ گریڈ کئے جانے کے بعد شعبہ سول انجینئرنگ کے راؤ امجد کو لاہور ڈویژن، ملتان اور مغلپورہ ورکشاپ مغلپورہ ڈویژن میں پراپرٹی اینڈ لینڈ کے اختیارات دئیے گئے ہیں، جو ان دونوں ڈویژنز میں افسران اور کلاس فور کے ملازمین کو بنگلے، بڑے مکانات اور کوارٹرز الاٹ کرنے سمیت ان ڈویژنوں میں کمرشل و زرعی اراضی کو الاٹمنٹ کرنے کے حوالے سے پالیسی ترتیب دیں گے کہ افسروں کو گھروں کی الاٹمنٹ کیا طریقہ کار کیا ہوگا اور کلاس فور کے ملازمین کو کوارٹروں کی الاٹمنٹ کا طریقہ کار کیا بنایا جائے گا۔

راولپنڈی اور پشاور ڈویژن کےلئے بھی شعبہ سول انجینئرنگ کے عارف الرحمان کو ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ لگایا گیا ہے جو راولپنڈی اور پشاور ڈویژن میں پراپرٹی اینڈ لینڈ سے متعلقہ معاملات کو دیکھیں گے۔ کراچی ڈویژن میں ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ لگائے جانے والے آفیسر میں محمد شوکت شیخ، خالد جاوید سکھر اور کوئٹہ ڈویژن کے پراپرٹی اینڈ لینڈ سے متعلقہ معاملات دیکھیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت ریلوے کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلہ میں افسران و ملازمین کے بنگلوں، گھروں اور کوارٹروں کی الاٹمنٹ کا مرحلہ وار کام شروع کیا جائے تاکہ افسران و ملازمین کو بنگلے اور گھر مل سکیں جبکہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پراپرٹی اور لینڈ کے حوالے سے ابھی پالیسی واضح ہونی ہے لہذا ابھی پراپرٹی اینڈ لینڈ کے کاموں روک دیا جائے اور جس وقت پراپرٹی اینڈ لینڈ کی پالیسی مکمل طور پر واضح ہو جائے گی اس کے بعد پالیسی کے مطابق کمرشل و زرعی اراضی لیز پر دینے کے حوالے سے مرحلہ وار کام شروع کیا جائے۔

اس حوالے سے چیرمین ریلوے حبیب الرحمان گیلانی کا کہنا ہے کہ صاف و شفاف نظام لانے کے لئے عملی طور پر مثبت اقدامات کئے جارہے ہیں جس سے محکمہ ریلوے کو ریونیو ملے گا اور تاجر برادری سمیت افسران و ملازمین کو بھی خاطرخواہ فائدہ حاصل ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں