پرویزمشرف کا مقدمہ فوجی عدالت کے سپرد کرنے کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر

سابق صدر کے خلاف مقدمے کی سماعت خصوصی عدالت کے سپرد کرکے جانب داری برتی جارہی ہے، درخواست میں موقف

آئین کے تحت پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت میں مقدمہ نہیں چلایا جاسکتا،درخواست میں موقف ۔ فوٹو؛فائل

ISLAMABAD:
سابق صدر پرویزمشرف کے خلاف آئین سے غداری کا مقدمہ فوجی عدالت کے سپرد کرنے کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔


ہیومن رائٹس گروپ آف پاکستان کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے تحت پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت میں مقدمہ نہیں چلایا جاسکتا، ان کے خلاف مقدمے کی سماعت خصوصی عدالت کے سپرد کرکے جانب داری برتی جارہی ہے، اس لئے عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ ان کے خلاف مقدمہ فوجی عدالت کے سپرد کیا جائے۔

واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف 3نومبر 2007 کے اقدامات پر اعلٰی عدلیہ کے 3 فاضل جج صاحبان پر مشتمل خصوصی عدالت آئین سے غداری کا مقدمہ سن رہی ہے۔
Load Next Story