دفتر خارجہ سے بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ طلب

دفتر خارجہ بتائے کہ قتل ہونے والے ہندوؤں کے خاندان کی کیا معاونت کی گئی ہے، سپریم کورٹ

دفتر خارجہ بتائے کہ قتل ہونے والے ہندوؤں کے خاندان کی کیا معاونت کی گئی ہے، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے دفتر خارجہ سے بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی۔

سپریم کورٹ میں بھارت میں قتل کیے جانے والے 11 پاکستانی ہندوؤں کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے دفتر خارجہ سے اس قتل کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ دفتر خارجہ نے 11 ہندوؤں کے قتل پر بھارت سے پوسٹ مارٹم رپورٹ مانگی ہے، ڈاکٹر رمیش کمار کو دفتر خارجہ نے تمام تر تعاون کا یقین دلایا ہے۔


وکیل درخواست گزار قلب حسن نے کہا کہ بھارت کے ساتھ صرف اس معاملے پر بات چیت نہیں کرنی بلکہ اس معاملے کی تحقیقات کی جانی چاہئے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ دفتر خارجہ بتائے کہ قتل ہونے والے ہندوؤں کے خاندان کی کیا معاونت کی گئی ہے؟ دفتر خارجہ بھارت کے ساتھ ہونے والے رابطے اور اقدامات کا تحریری جواب عدالت میں جمع کرائے۔ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

واضح رہے کہ بھارت میں ایک ہی خاندان کے 11 پاکستانی ہندوؤں کو زہر کا ٹیکہ لگا کر قتل کیا گیا تھا۔ قتل ہونے والے ہندوؤں کے خاندان کی شرمتی مکھنی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔
Load Next Story