اسلام آباد میں تیز رفتار بس الٹنے سے 2 افراد جاں بحق 25 زخمی
مقامی افراد نے 2 لاشوں اور 8 زخمیوں کو پولی کلینک اسپتال جبکہ 17 زخمیوں کو پمز اسپتال منتلق کیا۔
ISLAMABAD:
تیز رفتار مسافر بس الٹنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 25 افراد زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی سے مری جانے والی منی بس اسلام آباد میں کلب روڈ پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر نہ پہنچنے کے باعث مقامی افراد نے 2 لاشوں اور 8 زخمیوں کو پولی کلینک اسپتال راولپنڈی جبکہ 17 زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کیا، زخمیوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہی معلوم ہوتا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی کوئی حتمی بیان جاری کیا جا سکتا ہے۔