حوصلہ مند مائیں مضبوط بیٹیاں… لائف بوائے کی ’’تممضبوطہو‘‘ سماجی مہم کا آغاز Test Link

لڑکیوں کی تعلیم اور انہیں بااختیار بنانا، پاکستان کے اہم ترین مسائل میں سے ایک ہے

لائف بوائے شیمپو کا پیغام ’’تم مضبوط ہو‘‘ لڑکیوں کی تعلیم و بااختیاری کے ضمن میں ایک متاثر کن منظرنامہ پیش کرتا ہے۔ (تصاویر: یونی لیور)

تشہیری مواد: لڑکیوں کی تعلیم کےلیے لائف بوائے کا وزارتِ انسانی حقوق سے اشتراک


اس سال عالمی یومِ خواتین کے موقع پر لائف بوائے شیمپو نے وفاقی وزارتِ انسانی حقوق کے ساتھ مل کر معاشرے کا ایک ایسا اہم مسئلہ حل کرنے کی کاوشوں کا آغاز کیا ہے جس کا ہمیں مدتوں سے سامنا تو ہے لیکن ہم کم ہی اس پر بات کرتے ہیں۔

اس سلسلے میں ''تم مضبوط ہو'' کے واضح اور پرُقوت پیغام کو منفرد اور مسحور کن انداز میں پیش کیا گیا ہے جس کا مقصد خواتین کو بیٹیوں کی مضبوط اور بااعتماد شخصیت سازی کی ترغیب دینا ہے کیوں کہ پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کا یہی پہلا قدم ہے۔

اس مہم میں ماں اور بیٹی کے درمیان مضبوط رشتے کے ساتھ ساتھ آئندہ نسلوں کی لڑکیوں کا مستقبل محفوظ اور انہیں بااعتماد بنانے کے لیے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔



دکھایا گیا ہے کہ ایک بچی محسوس کرتی ہے کہ تعلیم ہی وہ راستہ ہے جو اسے بااختیار بننے کی منزل تک پہنچا سکتا ہے۔ اس اعتبار سے لائف بوائے شیمپو نے یہ پُر اثر پیغام عام کیا ہے کہ حقیقی معنوں میں اچھی تعلیم ہی ہماری بیٹیوں کو مضبوط بنا سکتی ہے۔

یونی لیور پاکستان کو احساس ہے کہ ایک معاشرے کی حیثیت سے ہمارا خواتین کی بہبود کا مسلسل اور تمام عمر خیال رکھنا ہماری ذمے داری ہے۔


لڑکیوں کو بااختیار بنانے کےلیے، پاکستان میں بالوں کی حفاظت کے سب سے بڑے برانڈ ''لائف بوائے شیمپو'' نے اپنے قابلِ ستائش مہم کے ذریعے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی ہے۔ اس مختصر فلم کے اختتام پر وزارتِ انسانی حقوق کی ہیلپ لائن کے نمبر بھی دیے گئے ہیں کرسکتے ہیں جس پر بدسلوکی کے خلاف مدد درکار ہونے کی صورت میں رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

اس پُراثر تشہیری مہم کے ذریعے لائف بوائے شیمپو نے برسوں سے جاری اپنی اُن کوششوں کو مزید ایک قدم آگے بڑھایا ہے جن کا مقصد وطنِ عزیز میں لڑکیوں کو تعلیم دینا اور بااختیار بنانا ہے۔



مذکورہ مہم اور اشتراک کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق، ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا:
'تحفظ اور تشدد سے پاک زندگی، ہر عورت کا بنیادی حق ہے۔ گھریلو تشدد کا سامنا کرنے والی خواتین کی مدد کےلیے وزارتِ انسانی حقوق نے پورے ملک کے لیے ایک ہیل لائن 1099 کا شروع کردی ہے۔ اس ہیلپ لائن پر گھریلو تشدد کے خلاف مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یونی لیور پاکستان کے ساتھ مل کر شروع کی گئی اس مہم کے ذریعے ہم بڑے پیمانے پر اپنا پیغام پہنچانے اور اس کے ذریعے ایسی لاکھوں نوجوان لڑکیوں کی مدد کرنے میں کام یاب ہوں گے جو برابری اور محفوظ مستقبل کا خواب دیکھ رہی ہیں۔''

یونی لیور پاکستان کے چیئرمین اور سی ای او، عامر پراچا کے بقول:
''گھریلو تشدد ایک ایسی حقیقت ہے جس کا سامنا وطنِ عزیز میں لاکھوں خواتین روزانہ کرتی ہیں۔ خواتین کو 'کووِڈ 19' وبا کے بعد سے بڑھتے ہوئے عدم تحفظ سامنا ہے۔ ہم ایک ایسی دنیا کے بنانے کے عزم کے ساتھ وزارتِ انسانی حقوق کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں جس میں بچیوں اور لڑکیوں کو اس انداز سے پروان چڑھایا جائے کہ وہ نہ صرف اس تلخ حقیقت کو چیلنج کرنا جانتی ہوں اور اسے خاموشی سے تسلیم کرلینے کے بجائے اس بدل دینے کا حوصلہ رکھتی ہوں۔ اپنی ادارہ جاتی سماجی ذمہ داری (کارپوریٹ سوشل رسپانسیبلٹی) کے جزوِ لازم - اور اپنے وژن 'یونی لیور برائے پاکستان' (#UnileverForPakistan) کی پاسداری کرتے ہوئے - مجھے امید ہے کہ لائف بوائے شیمپو اپنے اس پیغام کے ذریعے تمام پاکستانیوں کو ایک مساویانہ اور بااختیار پاکستان کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرنے کی تحریک دے گا۔''

یونی لیور پاکستان میں بیوٹی اور پرسنل کیئر کی ڈائریکٹر، عاصمہ حق نے خواتین کو بااختیار بنانے کے اس عظیم مقصد کی تائید و حمایت کرتے ہوئے کہا:
''میں محسوس کرتی ہوں کہ برانڈز میں اتنی طاقت ہے کہ وہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لاسکتے ہیں۔ میرے خیال میں ہمارے لیے انتہائی ضروری ہے کہ ہم اپنی آواز اور پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے، مثبت اور روشن مستقبل تخلیق کرنے کےلیے، اپنے ملک کی نصف آبادی کی مدد کریں۔ لائف بوائے شیمپو کا پیغام 'مضبوطی' اس خواہش کا مظہر ہے کہ پاکستان کے بہتر مستقبل کےلیے مضبوط اور بااختیار لڑکیوں کو پروان چڑھایا جائے؛ اور اسی وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے گزشتہ دو سال میں ہم 10 ہزار سے زیادہ نوجوان لڑکیوں کو اسکول میں داخلے کے قابل بنا چکے ہیں۔ اس مہم کے توسط سے ہم چاہتے ہیں کہ خواتین اپنی بیٹیوں کو تعلیم کے ذریعے مضبوط بنائیں اور خود اپنی خوشحالی کےلیے بھی مطلوبہ معاونت حاصل کریں ۔''

پاکستان کو درپیش ایک کلیدی مسئلے کے تناظر میں لڑکیوں کو مضبوط بنانے سے متعلق لائف بوائے شیمپو کی سوچ ایک اہم اور عملی منصوبے کی صورت میں سامنے آئی ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو سماج کی برائیوں اور رکاوٹوں سے بچا کر انہیں تعلیم کے ذریعے بااختیار مستقبل کی سمت بڑھانا ہے۔

لائف بوائے شیمپو پورے ملک میں لوگوں کو اپنے پیغام ''تم مضبوط ہو'' (#TumMazbootHo) کے ذریعے اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہونے اور آگے بڑھنے کا حوصلہ دینے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔
Load Next Story