اسلام آباد فائرنگ کیس سکندر اور کنول پر فرد جرم عائد ملزمان کا صحت جرم سے انکار

عدالت نے کیس کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس کو تمام گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

سکندر نے اپنی اہلیہ کنول کے ہمراہ گزشتہ برس 15 اگست کو جناح ایونیو سڑک کو 5گھنٹوں تکل یرغمال بنائے رکھا تھا. فوٹو: فائل

RIYADH:
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جناح ایونیو فائرنگ کیس میں ملزم سکندر اور اس کی اہلیہ کنول پر فرد عائد کردی ہے۔


اڈیالہ جیل راولپنڈی میں انسداد دہشتگ ردی کی عدالت کے جج عتیق الرحمان نے کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران سکندر ، کنول اور انہیں اسلحہ فراہم کرنے والے ملزم اختر کو پیش کیا گیا، سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان پرفرد جرم عائد کی تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ جس پرعدالت نے کیس کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس کو تمام گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ ملزم سکندر نے اپنی اہلیہ کنول کے ہمراہ گزشتہ برس 15 اگست کو اسلام آباد کی جناح ایونیو سڑک کو 5 گھنٹوں تک اسلحے کے زور پر یرغمال بنائے رکھا تھا۔
Load Next Story