فاسٹ بولر حسن علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

حسن علی کا دوسرا ٹیسٹ ان کی رہائش گاہ پر لیا جائے گا، ذرائع

حسن علی کا دوسرا ٹیسٹ ان کی رہائش گاہ پر لیا جائے گا، ذرائع

دورہ جنوبی افریقہ کے لیے اعلان کردہ قومی وائیٹ بال اسکواڈ میں شامل ایک اور کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دورہ جنوبی افریقا کے لیے اعلان کردہ قومی وائٹ بال اسکواڈ میں شامل مجموعی طور پر 35 کرکٹرز اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ لیے گئے، 16 مارچ کو کروائی گئی اس ٹیسٹنگ میں صرف فاسٹ بولر حسن علی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہیں گھر میں رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ 34 افراد جن کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے وہ 18 مارچ بروز جمعرات کو لاہور پہنچ جائیں گے، قومی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ 19 مارچ بروز جمعہ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔

ذرائع کے مطابق جس کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی ہیں اور اب ان کا دوبارہ جمعرات کو ان کی رہائش گاہ پر ٹیسٹ لیا جائے گا، اگر اس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آتی ہے تو اس کھلاڑی کو لاہور آنے کی اجازت دی جائے گی، جہاں 2 روزہ آئسولیشن کے بعد اس کا تیسرا ٹیسٹ لیا جائے گا۔
Load Next Story