چین سے کورونا ویکسین کی تیسری کھیپ پہنچ گئی

پاکستان میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو سائنو فارم ویکسین دی جا رہی ہے


ویب ڈیسک March 17, 2021
سائنو فارم پاکستان کو کورونا ویکسین مرحلہ وار فراہم کرے گی، وزارت صحت فوٹو: فائل

کورونا کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرنے والی ویکسین کی تیسری کھیپ چین سے پاکستان پہنچادی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سائنوفارم ویکسین کی مزید پانچ لاکھ خوراکیں اسلام آباد پہنچا دی گئی ہیں، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے نور خان ایئر بیس پر ویکسین کی مزید خوراکیں وصول کیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ چین کی حکومت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سائنو فارم پاکستان کو کورونا ویکسین مرحلہ وار فراہم کرے گی، کورونا ویکسین کی تیسری کھیپ چین سے آئی ہے۔ پاکستان میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو سائنو فارم ویکسین دی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں