بائیڈن کی صدارتی انتخاب میں مداخلت پر روس کو نتائج بھگتنے کی دھمکی

امریکی انٹیلی جینس رپورٹ میں روس کے ساتھ ایران پر بھی الیکشن پر اثر انداز ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں


ویب ڈیسک March 17, 2021
ایک انٹرویو میں صدر بائیڈن نے روسی صدر کو نتائج بگھتنے کے لیے تیار رہنے کی دھمکی دی ہے(فوٹو، فائل)

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن کو 2020 کے امریکی انتخاب میں مداخلت کی قیمت چکانی پڑے گی۔

امریکی چینل اے بی سی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ جلد ہی دیکھ لیں گے کہ روسی صدر کو امریکی انتخاب پراثرا انداز ہونے کی کوششوں کی قیمت چکانا پڑے گی۔

خیال رہے کہ منگل کو امریکی انٹیلی جینس رپورٹ میں روس کے صدر ولادیمر پیوٹن پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ گزشتہ برس ہونے والے صدارتی انتخابات میں ووٹروں کی رائے پر اثرا انداز ہونے کے لیے کی گئی کاوشوں میں ملوث ہیں اور اسے انتخابی عمل میں مداخلت قرار دیا گیا تھا۔

اس رپورٹ پر سوال کا جواب دیتے ہوئے امریکی صدر نے روس کو نتائج بگھتنے کے لیے تیار رہنے کی تنبیہ کی تاہم ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ جہاں ضرورت ہے وہاں ہم مل کر کام کریں گے جیسا کہ دونوں ممالک جوہری معاہدے اسٹارٹ پر پیش رفت کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ پیوٹن کو بڑی حد تک جانتے ہیں اور عالمی لیڈروں سے معاملات کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں جو کہ اس حوالے سے بھی کافی رہے گا۔ انہوں ںے کہا کہ میرے خیال میں پیوٹن بے روح آدمی ہیں۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ آپ کے خیال میں کیا پیوٹن قاتل ہیں؟ انہوں نے اس جواب اثبات میں دیا۔

واضح رہے کہ 2016 کے صدارتی انتخاب میں بھی ڈیموکریٹ امیدوار ہیلری کلنٹن کے خلاف صدر ٹرمپ کو مدد فراہم کرنے کے حوالے سے روس پر الزامات عائد کیے گئے تھے اور سابق صدر کو اپنی مدت میں مسلسل اس الزام کا سامنا رہا۔

حال ہی میں منظر عام پر آنے والی امریکی انٹیلی جینس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2020 کے انتخابات میں روس کے صدر پیوٹن کے ساتھ ایران نے بھی انتخابی عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جسے رپورٹ میں مداخلت قرار دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |