دبنگ خان کے غصے کے کیا کہنے اب مداحوں کو ہی دور رہنے کا مشورہ دے ڈالا

مداحوں کے حجوم باعث دھکم پیل سے بچوں کو شدید نقصان پہنچتا ہے جو میں بالکل برداشت نہیں کرسکتا، سلمان خان

سلمان خان غصے میں اپنے مداح کا موبائل فون بھی توڑ چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کے غصے سے تو سب ہی واقف ہین لیکن اب تو انہوں نے اپنے غصے سے بچنے کے لئے مداحوں کو ہی دور رہنے کا مشورہ دے ڈالا۔


بھارت کے شہر ناگپور میں اپنی نئی فلم"جے ہو" کی پروموشن کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان خان کا کہنا تھا کہ میں اپنے مداحوں کی بہت عزت اور اپنے لئے ان کے پیار کی بہت قدر کرتا ہوں تاہم میری وجہ سے لوگوں کے حجوم کی وجہ سے ہونے والی بدنظمی سے مجھ سے پیار کرنے والوں بچوں کو شدیدتکلیف کا سامنا کرنا پڑتا جو میں قطعی برداشت نہیں کرسکتا، اس لئے میری تمام مداحوں سے گزارش ہے کہ وہ مجھ سے دور سے ہی رہیں ۔ سلو میاں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ مجھے دوسرے شہروں کے دورے بالکل ختم کردینےچاہئیں تاکہ ایسی دھکم پیل کی صورتحال ہی پیدا نہ ہو۔

واضح رہے کہ سلومیاں اس سے قبل بغیر اجازت موبائل سے تصویر بنانے پر اتنے طیش میں آئے کہ اپنے مداح کا موبائل فون ہی توڑڈالا جب کہ اس کے چند روز بعد ہی فلم "جے ہو" کی شوٹنگ کے دوران کوریج کے لئے آنے والے صحافیوں سے نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ ان کے کیمرے چھین کر اس میں موجود سارا ڈیٹا بھی ختم کر ڈالا۔
Load Next Story