عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6ڈالر کی کمی سے 1728ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی


Staff Reporter March 17, 2021
عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے(فوٹو، فائل)

عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6ڈالر کی کمی سے 1728ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 750روپے اور 643روپے کی کمی واقع ہوئی۔

اس کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 106400روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 91221روپے ہوگئی۔

تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1370روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1174روپے 55پیسے پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں