سوات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ایک دہشت گرد ہلاک دوسرا گرفتار

دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 مقامی شہری شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک March 17, 2021
دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سوات سے ہے، آئی ایس پی آر ۔ فوٹو : فائل

سیکیورٹی فورسز نے سوات میں آپریشن کرکے ایک دہشت گرد کو ہلاک جب کہ دوسرے کو گرفتار کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے سوات کے علاقے کانجو میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران ان کا دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشت گرد مکرم ہلاک ہوگیا جب کہ دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 مقامی شہری بھی شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سوات سے ہے اور دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، اسکولوں کو تباہ کرنے، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں