خیبر پختون خوا پولیس میں تبدیلی آنے لگی پہلی بار پولیس گائیڈز کی تعیناتی

پولیس گائیڈز ایف آئی آر کا اندراج ، بزرگ شہریوں اور خواتین کو ایس ایچ او سے ملوانے میں ملاقات کو یقینی بنوائیں گے


احتشام خان March 17, 2021
پولیس گائیڈز ایف آئی آر کا اندراج ، بزرگ شہریوں اور خواتین کو ایس ایچ او سے ملوانے میں ملاقات کو یقینی بنوائیں گے . فوٹو : فائل

خیبر پختون خوا میں پہلی بار پولیس گائیڈز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ضلع صوابی کے 11 تھانوں میں عوام کی سہولت کے لئے پولیس گائیڈز تعینات کر دیئے گئے ہیں جو ایف آئی آر کا اندراج، بزرگ شہریوں، خواتین کی مدد، محرر اور ایس ایچ او سے ملوانے میں ملاقات کو یقینی بنوائیں گے جب کہ تھانوں میں شہریوں کی سہولت کے لئے خواتین گائیڈز بھی مقرر ہونگیں۔

پولیس گائیڈز کی صوبے میں پہلی بار تعیناتی کے حوالے سے حال ہی میں تعینات ہونیوالے ڈسٹرک پولیس آفیسر صوابی محمد شعیب نے بتایا کہ اچھے اخلاق، تعلیم یافتہ اہلکاروں کو بطور پولیس گائیڈز تعیناتی کا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے، ان کی تعیناتی سے کسی بھی شہری کو تھانے آنے کی صورت میں انتطار نہیں کرنا پڑے گا، پولیس گائیڈز انکو کسی بھی آفیسر سے ملنے، ایف آئی آر کے اندراج، شکایتی رپورٹ، سیکیورٹی مسائل یا ایمرجنسی صورتحال میں معاونت فراہم کریں گے۔

ڈی پی او صوابی کے مطابق جدید پولیسنگ میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ ساتھ تھانہ کلچر میں تبدیلی بھی ضروری ہے جس کے تحت ضلع صوابی کی عوام کو پولیس گائیڈز تعیناتی کی سہولت دی جا رہی ہے، پہلے مرحلے میں صوابی کے چند تھانوں میں گائیڈز تعینات کیے جارہے ہیں جب کہ اگلے مرحلے میں خواتین کو بھی خواتین کے مسائل حل کرنے کے لئے پولیس ڈیسک کے قیام کے ساتھ ساتھ پولیس گائیڈز بھی تعینات کی جائیں گی جس کا مقصد خواتین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |