سندھ حکومت کا کراچی سمیت مختلف شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی لگانے پرغور

سندھ حکومت کراچی سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں ایک ہفتے سے زائد ڈبل سواری پر پابندی لگانے پر غور کررہی ہے


ویب ڈیسک January 08, 2014
عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں کراچی اورحیدرآباد کے علاوہ اندرون سندھ کے دیگر شہروں میں پابندی لگانے پر غورکیا جارہا ہے، فوٹو:فائل

سندھ حکومت کی جانب سے امن و امان برقرار رکھنے کےلئے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 8 روز تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عید میلادالنبی ﷺ کے جلسے اور جلوسوں کے دوران کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے حساس شہروں میں امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے دفعہ 144 کے تحت 8 سے 15 جنوری تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بہت سے مواقعوں پر سیکیورٹی خدشات کے باعث موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون سروس بند کردی جاتی تاہم دہشت گرد اس کے باوجود اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |