حلقہ این اے249 پی پی اور پی ٹی آئی کارکنان آمنے سامنے

نعرے بازی کی گئی، دونوں جماعتوں کے علاقائی ذمے داروں نے صورتحال کنٹرول کی۔


Staff Reporter March 18, 2021
ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ فوٹو : فائل

این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکنان آمنے سامنے آگئے۔

الیکشن کمیشن غربی کے دفتر میں فیصل واؤڈا کے استعفی سے خالی ہونے والی نشست این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے کاغذات جمع کرانے کے لیے امیدواروں کے ساتھ کارکنان کی بھی بڑی تعداد پہنچی اور ریٹرننگ افسر کے دفتر کے باہر کارکنان کا مجمع لگ گیا، اس دوران پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکنان آمنے سامنے آگئے۔

دونوں طرف کے کارکنان نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی، معاملہ تصادم کے قریب پہنچ گیا تھا مگر دونوں جماعتوں کے کچھ علاقائی ذمے داروں نے صورتحال کنٹرول کی۔

دریں اثناء این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا، مجموعی طور پر 55 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے جن میں پی ٹی آئی 14، مسلم لیگ (ن) 3، ایم کیو ایم پاکستان 7، پیپلز پارٹی 3، ٹی ایل پی 4، اے این پی، مسلم لیگ جونیجو، مسلم لیگ فنکشنل، ایم ڈبلیو ایم، سنی تحریک، پاکستان راہ حق پارٹی، عام لوگ اتحاد، پاک مسلم الائنس اور پاسبان کے ایک ایک اور 11 آزاد امیدوار شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |