کپتان بے بس چیف سلیکٹر کی من مانی پر انضمام مایوس

وسیم کو عہدہ دلانے والے لوگ ہی کنٹرول کر رہے ہیں، سابق ٹیسٹ اسٹار


Sports Reporter March 18, 2021
میدان میں ٹیم بابرکوہی لڑانا ہے،کپتان کو اتھارٹی دینے کے دعوے کہاں گئے؟ ۔ فوٹو: فائل

سلیکشن میں محمد وسیم کی من مانی پر انضمام الحق نے بھی مایوسی کا اظہار کردیا.

دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کیلیے اسکواڈ کا انتخاب کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کی تجاویز کو رد کرنے پر چیف سلیکٹر محمد وسیم سخت تنقید کی زد میں ہیں.

اپنے یو ٹیوب چینل پر اس حوالے سے انضمام الحق نے کہاکہ ٹیمیں اتفاق رائے سے بنتی ہیں، میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ چیف سلیکٹر اور کوچ نہیں بلکہ کپتان سب سے اہم ہے،میدان میں ٹیم اسی کو لڑانا ہوتی ہے،اسے فیصلوں میں اعتماد دینا چاہیے۔

سابق کپتان نے کہا کہ بابر اعظم سلیکشن سے مطمئن نہیں اور چیف سلیکٹر کا جواب ہے کہ یہ آپ کا مسئلہ نہیں ہے،وہ کپتان کو ایسی بات کیسے کہہ سکتے ہیں،یہ حیران کن ہے،ماضی میں محمد وسیم اور پی سی بی کی جانب سے کپتان کو اتھارٹی اور سلیکشن میں سب سے اہم کردار دینے کے دعوے کہاں گئے؟

انھوں نے کہا کہ بابر اعظم خوش نہیں، محمد وسیم کچھ اور ہی کہہ رہے ہیں، بورڈ خاموش ہے، میں واضح الفاظ میں کہتا ہوں کہ جن طاقتوں نے انھیں چیف سلیکٹر بنوایا، وہی ان کوکنٹرول بھی کررہی ہیں،پی سی بی اپنی آنکھیں کھولے اور سوچے کہ یہ لوگ کرکٹ کے ساتھ کیا سلوک کررہے ہیں۔

انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان نے گذشتہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی، اس کے باوجود اسکواڈ میں 5 یا 6تبدیلیاں کردی گئیں،ون ڈے کرکٹ کیلیے بھی اسی نوعیت کا تجربہ کیا گیا، 1یا2 میچ کھلاکر ہی کرکٹرز کو باہر کردیا گیا،یہ کرکٹ کا معیار نہیں کہ جس نے پی ایس ایل کے 2میچز میں اچھی بولنگ کی اس کو منتخب کرلیا، ایسا لگتا ہے کہ بورڈ ہر چیز پس پردہ کررہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |