ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ پاکستان کی میزبانی کا لطف اٹھانے لگے
پشاور کے کھانے بہت مزیدار ہیں، لگتا ہے جاوید آفریدی مجھے کھلا کھلا کر موٹا کردیں گے، سیمی
KARACHI:
ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ پاکستان کی میزبانی کا لطف اٹھانے لگے۔
اسلام آباد میں پشاور زلمی کے ٹرائلز میں دونوں مہمانوں کے ساتھ کپتان وہاب ریاض بھی موجود تھے، اس موقع پر ڈیرن سیمی نے کہا کہ پاکستان میں اچھا ٹیلنٹ ہے، خاص طور پر بولرز بہت باصلاحیت ہیں، یہاں سے کئی اسٹار کرکٹرز سامنے آسکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پشاور کے کھانے بہت مزیدار ہیں، لگتا ہے جاوید آفریدی مجھے کھلا کھلا کر موٹا کردیں گے، مجھے میدان میں کھیلنا پسند ہے تاہم بطور کوچ موجودہ کردار کا بھی لطف اٹھارہا ہوں۔
ہاشم آملہ نے کہا کہ پی ایس ایل ہو یا آئی پی ایل دنیا بھر میں کرکٹ کا ٹیلنٹ نظر آتا ہے، پاکستان میں بھی بہت باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں، محبتوں کیلیے عوام کا شکر گزار ہوں۔
وہاب ریاض نے کہا کہ بدقسمتی سے کورونا کی وجہ سے پی ایس ایل ملتوی ہوگئی، پشاور زلمی کا اچھا کمبی نیشن بنا ہوا تھا۔