اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی یومیہ شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی یومیہ شرح 7.77فیصد تک جاپہنچی


ویب ڈیسک March 18, 2021
ایک روز میں اسلام آباد میں کورونا کے مزید538 کیسز رپورٹ ہوئے فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت میں کورونا مثبت کیسز کی یومیہ شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر ضعیم ضیاء کے مطابق اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی یومیہ شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی یومیہ شرح 7.77فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے، گزشتہ روز اسلام آباد میں کورونا کے مزید538 کیسز رپورٹ ہوئے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں کورونا وائرس کے خلاف جاری مہم کے دوران اب تک 21952 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز و بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگادی گئی ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سی ڈی اے اسپتال میں کورونا ویکسین کیلئے رجسٹرڈ 4261 افراد میں سے 3210 ، پمز اسپتال میں رجسٹرڈ 9283 افراد میں سے 6622 اور پولی کلینک رجسٹرڈ 3329 افراد میں سے 2422 کو ویکسین لگا دی گئی۔

اسی طرح آر ایچ سی بھارہ کہو میں کورونا ویکسین کے لئے رجسٹرڈ 1692 افراد میں سے 822 ،آر ایچ سی ترلائی میں رجسٹرڈ 5015 افراد میں سے4287 ، فیڈرل جنرل اسپتال چک شہزاد میں رجسٹرڈ 4681 افراد میں سے 1936، آر ایچ سی سہالہ میں رجسٹرڈ 1456 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز میں سے 252، اکبر ایس نیازی اسپتال میں رجسٹرڈ 557 میں سے 277 ،کلثوم اسپتال میں رجسٹرڈ 1017 افراد میں سے 463، آئی ایچ آئی ٹی سی میں رجسٹرڈ 516 افراد میں سے 152، قائد اعظم اسپتال میں رجسٹرڈ 1088 میں سے 602 ، سوشل سکیورٹی اسپتال میں کورونا ویکسین کے لئے رجسٹرڈ 498 میں سے 191 جب کہ سی ڈی اے میڈیکل سینٹر میں کورونا ویکسین کیلئے رجسٹرڈ 574 افراد میں سے 176 کو ویکسین لگا دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں