لاہور میں غیر ملکی منشیات فروش گرفتار 5 کلو آئس برآمد

ملزم چینی شہری ہے اور اس نے پوش علاقوں و تعلیمی اداروں کے گردونواح میں آئس فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، پولیس

ملزم سے برامد ہونے والی آئس کی مالیت 80 لاکھ سے 90 لاکھ کے درمیان ہے،پولیس فوٹو: ایکسپریس

ڈیفنس بی پولیس نے ایک غیر ملکی منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 5 کلو گرام آئس برآمد کرلی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے ڈیفنس بی پولیس اسٹیشن کو علاقے میں غیر ملکی منشیات فروش کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ جس پر پولیس نے کارروائی کی اور ڈا یونگ واؤ نامی چینی شہری کو حراست میں لے لیا۔

ایس پی کینٹ صاعد عزیز کا کہنا ہے کہ ڈا یونگ واؤ کے قبضے سے 5 کلو گرام آئس برآمد ہوئی ہے، جس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت 80 سے 90 لاکھ روپے بنتی ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش لاہور کے پوش علاقوں اور تعلیمی اداروں کے گردونواح میں آئس فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
Load Next Story