قرضوں کا معاملہ حل ہوگیا اب مہنگائی پرقابوپالیں گے فوادچوہدری

کابینہ میں ردوبدل وزیراعظم جب چاہیں کرسکتے ہیں، فواد چوہدری


ویب ڈیسک March 18, 2021
پارلیمانی کمیٹی بننے کے بعد آخری مرحلے میں وزیراعظم شامل ہوجائیں گے۔

وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ قرضوں کا معاملہ حل ہوگیا اب مہنگائی پرقابوپالیں گے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم ورثے میں بڑی مشکل معیشت ملی، ہم نے پچھلی حکومتوں کے قرضےاتارے، قرضے مینج ہوچکے اب مہنگائی پر قابوپالیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ میں ردوبدل وزیراعظم جب چاہیں کرسکتے ہیں، دوسری اننگزمیں پرفارمنس بہترکی جائے گی، پارلیمانی کمیٹی بننے کے بعد آخری مرحلے میں وزیراعظم شامل ہوجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں