امیتابھ کی نواسی خواتین سے متعلق وزیراعلیٰ اتر کھنڈ کے متنازع بیان پر پھٹ پڑیں

نویا ابھی تک بالی ووڈ کا حصہ تو نہیں ہیں تاہم سوشل میڈیا پر کافی فعال ہیں


ویب ڈیسک March 18, 2021
نویا ابھی تک بالی ووڈ کا حصہ تو نہیں ہیں تاہم سوشل میڈیا پر کافی فعال ہیں

امیتابھ کی نواسی نویا نویلی نندا خواتین کے جینز پہننے سے متعلق وزیراعلیٰ اتر کھنڈ کے متنازع بیان پر پھٹ پڑیں۔

بھارتی لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا سوشل میڈیا پر کافی فعال ہیں لہذا جیسے ہی کوئی چیز انہیں بری لگتی ہے فوراً سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے جواب دیتی ہیں۔ چند روز قبل بھی نویا نے والدہ کو کام نہ کرنے کا طعنہ دینے والے کو کرارا جواب دیا تھا تاہم اس بار اترکھنڈ کے وزیراعلیٰ کے بیان نے اداکار کی نواسی کو سیخ پا کردیا۔



بھارتی میڈیا کے مطابق اترکھنڈ کے وزیراعلیٰ تیراٹھ سنگھ راوت نے خواتین سے متعلق متنازع بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ خواتین کا پھٹی ہوئی جینز پہنا سماجی تباہ کا باعث ہے اور یہ کوئی اچھی مثال نہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : امیتابھ کی نواسی کا والدہ کو کام نہ کرنے کا طعنہ دینے والے کو جواب

اترکھنڈ کے وزیراعلیٰ کے بیان پر نہ صرف سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے بلکہ امیتابھ بچن کی نواسی کو بھی یہ بیان پسند نہ آیا اور نویا نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کپڑے بدلنے سے پہلے اپنی ذہنیت کو بدلو، نویا نے انسٹاگرام پر جینز پہنی ہوئی تصویر ڈالی اور کہا کہ میں تو پھٹی ہوئی جینز پہنوں گی اور فخر کے ساتھ پہنوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں