جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث بھارتی اداکار گرفتار

ملزمان کے قبضے سے 50 لاکھ سے زائد کی رقم بھی برآمد ہوئی ہے، دہلی پولیس


ویب ڈیسک March 18, 2021
ملزمان کے قبضے سے 50 لاکھ سے زائد کی رقم بھی برآمد ہوئی ہے، دہلی پولیس

KARACHI: دہلی پولیس نے بھارتی اداکار کو گرفتار کیا ہے جو جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران جعلی کرنسی بنانے والے گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کرلیا جس میں ایک اداکار بھی شامل ہے جب کہ ملزمان کے قبضے سے 50 لاکھ سے زائد کی رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔

دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار اداکار شاہد کا تعلق بھوج پوری فلمز سے ہے جو کوووڈ کی وجہ سے مالی مشکلات کا شکار تھا اور ایک پروڈکشن ہاؤس بھی چلاتا ہے تاہم گروہ سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں