پی پی اور ن لیگ سینیٹ میں اپنا اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کی خواہاں

پیپلز پارٹی کی شیری رحمان اور ن لیگ کی اعظم تارڑ کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے لیے بھاگ دوڑ


ویب ڈیسک March 18, 2021
پیپلز پارٹی کی شیری رحمان اور ن لیگ کی اعظم تارڑ کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے لیے بھاگ دوڑ

پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے پاس سینیٹ میں 21 ووٹ ہیں۔ اے این پی اور بی این پی مینگل نے بھی پیپلز پارٹی کو حمایت کی یقین دہانی کرادی۔ اے این پی اور بی این پی مینگل کے سینیٹ میں دو دو ارکان ہیں جس کے نتیجے میں تینوں جماعتوں کے مجموعی ووٹ کی تعداد 25 ہوجائے گی۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے شیری رحمان کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا امکان ہے۔ پیپلز پارٹی 25 سینٹرز کے دستخطوں سے درخواست چند روز میں سینیٹ سیکرٹریٹ جمع کروائے گی۔

دوسری جانب ن لیگ اعظم تارڑ کو اپوزیشن لیڈر بنانا چاہتی ہے۔ سینیٹ میں ن لیگ کی 18 اور جے یو آئی کی 5 نشستیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں