نیب نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سکندر محمد خان کو طلب کرلیا

نیب کا شوگر اسیکنڈل سے منسلک تمام شخصیات کو طلب کرنے کا فیصلہ

نیب کا شوگر اسیکنڈل سے منسلک تمام شخصیات کو طلب کرنے کا فیصلہ

نیب نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پسما) کے چیئرمین سکندر محمد خان کو طلب کرلیا۔

شوگر اسیکنڈل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے کہ نیب راولپنڈی کو تمام متعلقہ اداروں سے ریکارڈ موصول ہوگیا ہے اور نیب نے اب شوگر اسیکنڈل سے منسلک تمام شخصیات کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


نیب نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سکندر محمد خان کو طلبی کا نوٹس ارسال کردیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پسما کو 25مارچ کو نیب آفس اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے اور انہیں تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چیئرمین پسما سے 2107-18 اور 19 میں دی جانیوالی شوگر سبسڈی کی تفصیل مانگی گئی ہے، ان سے تین سال میں شوگر کی پیداوار اور پیداواری لاگت کی تفصیل بھی طلب کی گئی۔ نیب نے شوگر مالکان سے ان ہاؤس میٹنگ سے متعلقہ ریکارڈ بھی مانگا ہے اور تین سال میں سبسڈی کے لئے حکومت کو دی جانے والی تجاویزی رپورٹ بھی طلب کی گئی ہیں۔
Load Next Story