ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کے تعاقب پرخودکش بمبار نے خود کودھماکے سے اڑا لیا

موٹرسائیکل سوار خود کش حملہ آور مسافر بس کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، مفرور ملزم کی تلاش شروع کردی گئی، پولیس


ویب ڈیسک January 08, 2014
دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

موٹرسائیکل سوار خود کش بمبار نے سیکیورٹی فورسز کے تعاقب کرنے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے گاؤں ناصر موسی زئی سے نامعلوم خود کش حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار ہوکر بس کے پیچھے جارہے تھے کہ اسی دوران سیکیورٹی فورسز کے تعاقب کرنے پر ایک خود کش بمبار نے خود کو اڑا لیا جبکہ ایک قریبی بستی میں روپوش ہوگیا۔ پولیس کے مطابق خود کش حملہ آور مسافر بس کو نشانہ بنانا چاہتے تھے تاہم سیکیورٹی فورسز کے تعاقب کرنے پر ایک بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔


دھماکے کے بعد شہر بھی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی جبکہ پولیس اورسیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مفرور ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں