نجی سوسائٹی میں پارکنگ تنازعہ پرتیزدھارآلے سے باپ بیٹوں پرحملہ کرنے والے تاحال فرار

واقعے کے 2 روزگزرجانے کے باوجود پولیس مقدمے میں نامزد ملزماں ابراہیم درانی اوراسکے والد خالد کو تاحال گرفتار نہ کر سکی


ویب ڈیسک March 18, 2021
واقعے کے 2 روزگزرجانے کے باوجود پولیس مقدمے میں نامزد ملزماں ابراہیم درانی اوراسکے والد خالد کو تاحال گرفتار نہ کر سکی

فیلکن سوسائٹی میں جھگڑے کے دوران باپ اوردو بیٹوں کو تیز دھار آلہ کے وارکرکے زخمی کرنے والے مرکزی ملزم کو پولیس تاحال گرفتارنہ کرسکی۔

منگل اوربدھ کی درمیانی شب شارع فیصل کے قریب واقع فیلکن ہاؤسنگ سوسائٹی کے اندر گاڑی پارک کرنے پر دو نوجوانوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی جوکہ جھگڑے کی صورت اختیارکرگئی تھی، اس دوران قریبی افراد بھی موقع پر پہنچ گئے، طیش میں آکر ابراہیم درانی نامی نوجوان نے تیز دھار آلے کے وار کرکے معظم خان اور ان کے دو بیٹوں فہد اورعطا معظم کوزخمی کردیا تھا اورخود موقع پرسے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

واقعے کے بعد پولیس نے معظم خان کی مدعیت میں واقعے کامقدمہ الزام نمبر2021/335 بجرم دفعہ 324،337 ایچ ٹو /34 کے تحت شاہراہ فیصل تھانے میں ملزم ابراہیم اوراس کے خالد درانی کے خلاف درج کرکے تفتیش انویسٹی گیشن پولیس کے سپرد کردی تھی۔

واقعے کے دوروزگزر جانے کے باوجود پولیس مقدمے میں نامزد ملزماں ابراہیم درانی اور اس کے والد خالد کو تاحال گرفتار نہ کر سکی۔ اس حوالے سے شاہراہ فیصل تھانے اسٹیشن انویسٹی گیشن افسراسرارآفریدی نے بتایا کہ پولیس نے ملزم ابراہیم درانی کے گھر پر چھاپہ مارا لیکن ملزم ابراہیم درانی گھر پر موجود نہ تھا پولیس کی مقدمے میں نامزد ملزم کے والد خادل درانی سے ملاقات ہوئی ، انھوں نے بتایا کہ ملزم کے والد جو خود بھی مقدمے میں نامزد ہیں ضعیف اور بیمار ہیں اور واقعے کی سی سی ٹوی فوٹیج میں ملزم ابراہیم کے والد خالد درانی موجود نہیں تھے اور نہ ہی انویسٹی گیشن پولیس کو ان کے حوالے سے شواہد ملے ہیں اور اسی کی بنا پر پولیس نے انہیں گرفتار نہ کیا۔

انھوں نے بتایا کہ ملزم ابراہیم درانی نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنا موبائل فون بھی بند کیا ہوا ہے انہوں نے بتایا کہ ملزم ابراہیم درانی کی گرفتاری کےلیے اس کےموبائل فون کی لوکیشن اورسی ڈی آرحاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ملزم ابراہیم درانی ریٹائرڈ سرکاری افسرکا بیٹا بتایا جاتا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ معلوم ہوا کہ ملزم براہیم درانی کی ذہنی حالت بھی ٹھیک نہیں ہے تاہم پولیس ملزم کی گرفتاری کی کوشش کررہی ہے جسے جلد گرفتارکرلیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں