شاہد آفريدی كی آخری ٹی20 ميچ ميں بھی شركت مشكوک

محمد حفيظ نے كہا كہ شاہد آفريدی ميچ ونركھلاڑی ہيں اس لئے انکی خواہش ہے كہ وہ ٹی20 ورلڈ كپ ميں بھرپورطريقے سے شركت كريں


APP September 08, 2012
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی فوٹو : ایکسپریس

ISLAMABAD:

پاكستان كركٹ ٹيم کے مايہ نازآل راؤنڈرشاہد آفريدی كی فٹنس مسائل كی وجہ سے آسٹريليا كے خلاف تيسرے اور آخری ٹی20 ميچ ميں بھی شركت كا امكان نہيں۔


پاکستانی ٹیم کے كپتان محمد حفيظ كا كہنا ہے كہ شاہد آفريدی مكمل طورپرفٹ نہيں ہیں اورايسی صورت ميں وہ انہيں آخری ميچ ميں كھلا كركوئی خطرہ مول نہيں لينا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ اگرشاہد آفریدی ميچ سے قبل فٹ ہوجاتے ہيں توانکی اولين ترجيح وہ ہی ہوں گے۔


محمد حفيظ نے كہا كہ شاہد آفريدی ميچ ونركھلاڑی ہيں اس لئے انکی خواہش ہے كہ وہ ٹی20 ورلڈ كپ ميں بھرپورطريقے سے شركت كريں۔


اس سے قبل شاہد آفریدی پاکستان آسٹریلیا کرکٹ سیریزکے آخری ون ڈے ميچ ميں انگوٹھا زخمی ہونے كی وجہ سے پہلے دو ٹی20 ميچ نہيں كھيل سكے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں