بھارتی شہر ممبئی میں ٹرین میں آگ لگنے سے 9 افراد ہلاک متعدد زخمی

واقعہ ٹرین کے روانہ ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی پیش آیا


AFP January 08, 2014
ٹرین جیسے ہی ممبئی سے روانہ ہوئی تو کچھ دیر بعد ہی اس کی 3 بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی،ریلوے حکام فوٹو: فائل

بھارتی شہر ممبئی کے قریب ٹرین کی بوگیوں میں آگ لگنے سے 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرین جیسے ہی ممبئی سے روانہ ہوئی تو کچھ فاصلہ طے کرنے کے بعد ہی اس کی 3 بوگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے 9 مسافر جھلس کر ہلاک ار متعدد زخمی ہوگئے، واقعے کے وقت ٹرین میں زیادہ تر مسافر سورہے تھے، فائر بریگیڈ کے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

ریلوے حکام کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا اور آگ لگنے کے فوری بعد گیٹ مین نے گارڈ کو اطلاع دی تاہم ٹرین کے رکنے تک آگ 3 بوگیوں تک پھیل چکی تھی۔

واضح رہے کہ 28 دسمبر کو بھی بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ٹرین میں آگ لگنے کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں