پاک فوج بھی بوم بوم آفریدی کی کارکردگی کی معترف 17 سالہ کیرئیر پر یادگاری شیلڈ پیش کی

پاک فوج کے سربراہ سے ملاقات میرے لئے بہت ہی اعزاز کی بات ہے، شاہد آفریدی


ویب ڈیسک January 08, 2014
شاہد آفریدی اپنی دھواں دھار بلے بازی اور بالنگ کی بدولت دنیا بھر میں مشہور ہیں، فوٹو: بی بی سی

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کے سپر اسٹار شاہد خان آفریدی کو کھیل کے میدان میں شاندار کارکردگی پر انہیں یادگاری شیلڈ سے نوازا ہے۔

منگل کے روز شاہد آفریدی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی، اس دوران اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو 17 برس پر محیط بین الاقوامی کیرئیر کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔اس موقع پر انہوں نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے سربراہ سے ملاقات ان کے لئے بہت ہی اعزاز کی بات ہے۔

شاہد آفریدی اپنی دھواں دھار بلے بازی اور بالنگ کی بدولت دنیا بھر میں مشہور ہیں، اپنے 17 سالہ کیریئر میں انہوں نے 373 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں 7ہزار 516 رنز اسکور کئے ہیں جبکہ 375 وکٹیں بھی اپنے نام کررکھی ہیں ، آفریدی نے ایک روزہ میچوں کی سب سے تیز سنچری بنا نے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا جسے حال ہی میں نیوزی لینڈ کے کوری اینڈرسن نے توڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں