گوگل کا امریکا میں 7 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری اورہزاروں نوکریوں کے اجرا کا اعلان
گوگل معیشیت کو پروان چڑھانے کے لیے اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہے، سی ای او گوگل
سرچ انجن گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکا میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سمیت ہزاروں نوکریوں کے اجرا کرے گا۔
سرچ انجن گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکا میں 7 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گا اورہزاروں نوکریوں کے مختلف منصوبوں کا آغازبھی کرے گا جس سے امریکا میں معیشیت کی بحالی بہتر ہوسکے گی۔
اس متعلق گوگل کمپنی کے سی ای او سندر پچائی نے کہا کہ 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ایسے سینٹرز میں کی جائے گی جو گوگل کی انٹرنیٹ ریسرچ، ای میلزاوروبا کے دوران پھیلنے والی دوسری سروسزمیں کام آتے ہیں۔ گوگل کی جانب سے اس طرح کی سرمایہ کاری نئی ہے لیکن گوگل معیشیت کو پران چڑھانے کے لیے اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہے۔
سی ای او نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ایک ساتھ معاشرے کے بارے میں سوچنا معاشرے کی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے، خاص طور پر اس وقت جب آپ کو بہت سے مسائل کا سامنا ہو، ایسی صورتحال میں کسی بھی نئی چیزیا منصوبے کے اجرا کا فیصلہ بہتر ثابت ہوسکتا ہے اور مسائل حال کرنے کے لیے ہم ہائبرڈ ماڈلز پر زیادہ توجہ دیں گے۔