اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی یومیہ شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

گزشتہ روز اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی یومیہ شرح 8.5فیصد رہی، ڈی ایچ او


ویب ڈیسک March 19, 2021
گزشتہ روز اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی یومیہ شرح 8.5فیصد رہی، ڈی ایچ او

دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی یومیہ شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر ضعیم ضیاء کے مطابق کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی یومیہ شرح دارالحکومت اسلام آباد میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، گزشتہ روز اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی یومیہ شرح 8.5فیصد رہی جس کے باعث کورونا کے مزید620 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کوروناوبا کی تیسری لہر؛ جان لیوا وائرس نے مزید 40 زندگیوں کو نگل لیا

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 40 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ساڑھے 3 ہزار کے قریب مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں