فریال تاپور کی معطلی کا حکم دینے والے جج سے سندھ حکومت ناراض

سندھ حکومت نے جسٹس آفتاب احمد گوڑر پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔


کورٹ رپورٹر March 19, 2021
سندھ حکومت نے جسٹس آفتاب احمد گوڑر پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

سندھ میں شہریوں کو آوارہ کتوں کے کاٹنے کے کیسز پر اراکین صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے سے متعلق سندھ حکومت نے جسٹس آفتاب احمد گوڑر پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

آوارہ کتوں کے شہریوں کے کاٹنے کے کیسز پر ممبر صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے سے متعلق سندھ حکومت نے چیف جسٹس ہائی کورٹ کو درخواست ارسال کردی۔

یہ بھی پڑھیں: آوارہ کتوں کا معاملہ، ایم پی اے فریال تالپوراورگیان چند کومعطل کرنے کا حکم

درخواست میں موقف اپناتے ہوئے سندھ حکومت نے جسٹس آفتاب احمد گوڑر پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا اور استدعا کی کہ کیس سکھر بینچ سے کراچی منتقل کیئے جائیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ جسٹس آفتاب احمد گوڑر سندھ حکومت کے کیسز میں اختیارات سے تجاوز کر رہے ہیں۔ سندھ حکومت کا کوئی بھی کیس جسٹس آفتاب احمد گوڑر کی عدالت میں نہ لگایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں