آئی ایم ایف کی شرط پر 140 ارب روپے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کےلئے صدارتی آرڈیننس کی منظوری دیدی


ویب ڈیسک March 19, 2021
وفاقی کابینہ نے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کےلئے صدارتی آرڈیننس کی منظوری دی۔ فوٹو : فائل

حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر 140 ارب روپے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر 140 ارب روپے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے صدارتی آرڈیننس کی بھی منظوری دیدی گئی ہے، وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے آرڈیننس لانے کی منظوری دی۔ ذرائع کے مطابق صدارتی آرڈیننس لانے کیلئے ضابطہ کی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے جب کہ وقت کی کمی کے باعث بل پارلیمنٹ سے منظور نہیں کرایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں