عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ

فی تولہ سونا 107200 روپے اور 10گرام سونا بڑھ کر 91907 روپے کا ہوگیا


ویب ڈیسک March 19, 2021
عالمی مارکیٹ میں سونا 2ڈالر کے اضافے سے 1737ڈالر فی اونس ہوگیا۔۔ (فوٹو، فائل)

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر جبکہ پاکستان میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 600 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1737 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، دوسری جانب جمعے کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 600 روپے اور 516 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی اضافے کے بعد 91 ہزار 907 روپے پر پہنچ گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں