فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے 43 ویں سالانہ اجلاس کا انعقاد

کمپنی سکریٹری ایف ایف سی، بریگیڈ عسرت محمود، ستارہ امتیاز (ملٹری) (ریٹائرڈ) نے ہاوؑس کا باضابطہ آغاز کیا


March 19, 2021
کمپنی سکریٹری ایف ایف سی، بریگیڈ عسرت محمود، ستارہ امتیاز (ملٹری) (ریٹائرڈ) نے ہاوؑس کا باضابطہ آغاز کیا ۔ فوٹو : ایکسپریس

فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) نے اپنی سالانہ جنرل میٹنگ منعقد کی جس میں 62.5 فیصد کا کورم حاصل کیا گیا۔

فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی نمائندگی ذاتی طور پر یا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کی گئی اور انفرادی حصص یافتگان کے ساتھ ساتھ تمام بڑے ایکویٹی ہولڈرز نے بھی بذریعہ پراکسی شرکت کی جس میں فوجی فاؤنڈیشن، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، سٹی بینک، ڈوئچے بینک، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک، اٹلس، اے پی ایف، این آئی ٹی، این اے پی ایف اور مختلف دیگر کارپوریٹ اداروں کے نمائندے شامل تھے.

کمپنی سکریٹری ایف ایف سی، بریگیڈ عسرت محمود، ستارہ امتیاز (ملٹری) (ریٹائرڈ) نے ہاوؑس کا باضابطہ آغاز کیا، چیئرمین، جناب وقار احمد ملک نے سال 2020 کے دوران حصص یافتگان کو کمپنی کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

بجٹ سے متعلق تمام اہداف جیسے کہ پیداوار، فروخت، محصول، مالیات کی لاگت، سرمایہ کاری کی آمدنی اور خالص منافع، سال کے دوران کامیابی سے حاصل کیے گئے۔

کمپنی کوویڈ 19 کے نا مساعد حالات میں بھی ملازمین کے لئے صحت اور حفاظت کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کے علاوہ بلا تعطل کاروباری کارروائیوں کو یقینی بنانے بشمول مسلسل جاری سپلائی چین کے ذریعے مذکورہ بالا اہداف حصول میں کامیاب رہی۔

چیف ایگزیکٹو اینڈ منیجنگ ڈائریکٹر ایف ایف سی، لیفٹیننٹ جنرل طارق خان، ہلال امتیاز (ملٹری) (ریٹائرڈ) نے شیئر ہولڈرز کے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے ایوان کو کمپنی کے اہداف اور مستقبل کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔

انہوں نے ایف ایف سی کے اس عزم کا عیادہ کیا کہ کمپنی اپنی کارکردگی کے اعلیٰ معیار کو حاصل کرنے اور قابل قدر حصص اداروں کو مستقل آمدنی کی فراہمی کے لئے، کٹھن حالات کے باوجود، مسلسل جانفشانی سے کام کرتی رہے گی.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں