ایف بی آر کے چھاپے کروڑوں روپے مالیت کے 1665 سگریٹ کارٹن ضبط

کارٹنز میں ایک کروڑ 66 لاکھ 50 ہزار سگریٹس موجود تھے


Business Reporter March 19, 2021
کارٹنز میں ایک کروڑ 66 لاکھ 50 ہزار سگریٹس موجود تھے (فوٹو : فائل)

ایف بی آر کے ماتحت ادارے ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی ان لینڈ ریونیو نے غیر قانونی سگریٹ کے ایک ہزار 665 کارٹنز ضبط کر لیے۔

ایف بی آر کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن آئی آر نے جعلی، نان ڈیوٹی پیڈ اور غیر قانونی سگریٹس کے خلاف آپریشنز تیز کر دیئے۔ اس سلسلے میں رواں ماہ ڈائریکٹوریٹ کی اسلام آباد ٹیم نے دو مختلف آپریشنز میں جی ٹی روڈ پر 900 غیر قانونی سگریٹس کے کارٹنز ضبط کرلیے۔

اسی طرح ڈائریکٹوریٹ کی کراچی ٹیم نے گودام پر چھاپہ مار کر غیر قانونی سگریٹس کے 48 کارٹن ضبط کیے۔ ملتان ٹیم نے دو مختلف آپریشنز میں گوداموں اور ٹرک کی تلاشی کے دوران 406 غیر قانونی سگریٹس کے کارٹنز ضبط کیے۔ پشاور اور فیصل آباد کی ٹیموں نے بالترتیب 25 اور 286 کارٹن ضبط کیے۔

اعلامیے کے مطابق اس طرح اب تک ماہ مارچ میں غیر قانونی سگریٹ کے 1165 کارٹنز ضبط کیے گئے ہیں جن میں ایک کروڑ 66 لاکھ 50 ہزار سگریٹس موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |