این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں فوج تعینات کرنے کی درخواست

علاقہ حساس ہونے کی وجہ سے ضمنی انتخاب میں فوج کی مدد لی جائے، ریٹرننگ آفیسر، الیکشن کمیشن


Staff Reporter March 19, 2021
علاقہ حساس ہونے کی وجہ سے ضمنی انتخاب میں فوج کی مدد لی جائے، ریٹرننگ آفیسر، الیکشن کمیشن (فوٹو : فائل)

ریجنل الیکشن کمشنر کراچی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی درخواست کردی۔

ایکسپریس کے مطابق ریجنل الیکشن کمشنر کراچی ندیم حیدر نے صوبائی الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ این اے 249 کا علاقہ حساس ہونے کی وجہ سے ضمنی انتخاب میں فوج کی مدد لی جائے۔

ندیم حیدر نے کہا کہ ضمنی انتخاب کے پرامن، صاف و شفاف انعقاد کے لیے فوج اور رینجرز کو پولنگ اسٹیشنز پر تعینات کیا جائے۔

واضح رہے کہ اس حلقے میں سیاسی جماعتوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے اس لیے اس حلقے پر ضمنی انتخاب کے موقع پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی درخواست متعلقہ آر او کی جانب سے کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں