دنیا بھر میں فیس بک میسنجر واٹس ایپ اورانسٹا گرام سروس متاثر ہونے کے بعد بحال

سروس متاثر ہونے سے صارفین کو تصاویر، ویڈیوز اور آڈیوز بھیجنے میں شدید مشکلات کا سامنا


ویب ڈیسک March 19, 2021
سروس متاثر ہونے سے صارفین کو تصاویر، ویڈیوز اور آڈیوز بھیجنے میں شدید مشکلات کا سامنا ۔ فوٹو : فائل

LONDON: پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں فیس بک میسنجر، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی سروسز متاثر ہونے کے بعد دوبارہ بحال ہوگئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام، فیس بک میسنجر اور پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ کی سروس متاثر ہوگئی تاہم کچھ دیر بعد تکنیکی خرابی کو دور کردیا گیا جس کے بعد اب سروسز بحال ہوگئی ہیں۔

اس سے قبل سروس متاثر ہونے سے صارفین کو تصاویر، ویڈیوز اور آڈیوز بھیجنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا تاہم سروسز متاثر ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں