ندیم خان کو اقربا پروری کے طعنوں کی فکرستانے لگی
میری موجودگی میں جب اعظم کومنتخب کیاگیا تولوگ باتیں بنائیں گے، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس
SEOUL:
ندیم خان کو اقربا پروری کے طعنوں کی فکرستانے لگی، ان کا کہنا ہے کہ میری موجودگی میں جب اعظم خان کو منتخب کیاگیا تو لوگ باتیں بنائیں گے کہ پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا بھتیجا ہونے کی وجہ سے ٹیم میں آ گیا۔
پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk کو انٹرویو میں ندیم خان نے کہا کہ پاکستانی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں اعظم خان جیسے پاور ہٹرز بہت مفید ثابت ہوسکتے ہیں، البتہ میری موجودگی میں ان کا جب بھی انتخاب ہوگالوگ باتیں کرنا شروع کردیں گے کہ چچا ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ہے اس وجہ سے لیا گیا،پاکستان میں کچھ ایسا ہی کلچر ہے، اعظم خان اپنے کھیل میں کافی بہتری لایا ہے لیکن فٹنس مزید بہتر بنانے پر کام کرنا ہوگا، اس لیے سلیکٹرز نے اسے ہائی پرفارمنس سینٹر میں بلایا ہے۔
انھوں نے کہاکہ ہم کلب کرکٹ کا ایسا نظام بنانے جا رہے ہیں جس سے آرگنائزرکی مشکلات کم اور بہترین ٹیلنٹ سامنے آ سکے، مہنگائی اور اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے رجسٹریشن فیس میں معمولی اضافہ ضرور کیا لیکن اتنا بوجھ نہیں ڈالا گیا جتنا سمجھا جا رہا ہے، جو بھی رقم جمع ہوئی وہ فرسٹ بورڈ کے اکاؤنٹ میں جائے گی جو گراس روٹ کرکٹ کے معاملات کی نگرانی کرے گا۔ انھوں نے بتایا کہ محمد زاہد کی جگہ فاسٹ بولنگ کوچ کے لیے جلد اشتہار جاری کردیا جائے گا۔
ندیم خان نے کہاکہ ہم ہائی پرفارمنس سینٹر کو دنیا کا جدید ترین سینٹر بنانے کے لیے کوشاں ہیں، پلیئرز ڈیولپمنٹ کے لیے محمدیوسف اور ثقلین مشتاق کے ساتھ دیگر کوچنگ اسٹاف اپنا تجربہ بروئے کار لا رہا ہے، کسی بھی باصلاحیت کھلاڑی کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل ملتوی کرنے میں سب سے غلطیاں ہوئیں کسی ایک فریق کو مورد الزام ٹھہرانا درست نہیں، ہمیں اپنی کوتاہیوں کو تسلیم کرنا ہوگا، پی ایس ایل صرف کرکٹ کا ایک بڑا پروڈکٹ نہیں بلکہ یہ ملک کی ساکھ کا بھی سوال ہے،جون میں شیڈول میچز کے لیے وہ تمام ضروری اقدامات کررہے ہیں جس سے لیگ کامیابی کے ساتھ مکمل اور پاکستان کی نیک نامی میں اضافہ ہو۔