اتحاد توڑنے کی سازشیں ہورہی ہیں فضل الرحمٰن

زرداری، نواز شریف سے رابطہ ہے،تجویز دی تھی سندھ اسمبلی آخر میں توڑی جائے، سربراہ پی ڈی ایم


زرداری، نواز شریف سے رابطہ ہے،تجویز دی تھی سندھ اسمبلی آخر میں توڑی جائے، سربراہ پی ڈی ایم۔ فوٹو: فائل

پی ڈی ایم کے سربراہ فضل الرحمن نے کہا ہے اپوزیشن اتحادکو توڑنے کی سازشیں ہو رہی ہیں مگر بچے نہیں، اللہ نے عقل دی ہے، اپنا نفع اور نقصان سمجھ سکتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ ہم نے تجویز دی تھی پہلے قومی اسمبلی سے استعفے پھرعوام میں جایا جائے جبکہ سندھ اسمبلی آخر میں توڑی جائے،پیپلز پارٹی نے ای سی سی کا اجلاس بلایا ہے وہاں سے مثبت جواب کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ طے ہے احتجاجی تحریک کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، اگر صرف ایوانوں میں لڑنا ہے تو پھر پی ڈی ایم کیوں بنائی؟ ہمیں اسمبلیوں یا عوام کے پاس جانے میں سے ایک راستہ منتخب کرنا ہے۔

مزیدبراں نوازشریف کے ساتھ ایک اور ٹیلی فونک رابطے میں مولانا نے کہا لانگ مارچ ہر صورت ہو گا، آصف زرداری پرواضح کر دیااستعفوں کے بغیر بات آگے نہیں بڑھے گی، پیپلز پارٹی نے ساتھ نہ بھی دیا تو لانگ مارچ اور دھرنا ہوگا، نواز شریف نے ہر فیصلے کی حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن آپ کو کسی موڑ پر تنہا نہیں چھوڑے گی۔

فضل الرحمن نے کہا تمام جماعتیں چھوڑ گئیں تو بھی جدوجہد جاری رکھوں گا، نواز شریف نے جواب دیاجب کہیں گے اپنے ارکان کے استعفے آپ کے پاس جمع کرا دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں